دھماکاخیز مواد رکھنے پر رحمن ڈکیت کے بیٹے پر فرد جرم عائد

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت میں رحمن ڈکیت کے بیٹے سلطان کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمے فرد جرم عائد کردی تاہم ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی عدالت میں رحمن ڈکیت کے بیٹے سلطان کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمے اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 7 دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی ۔

عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے بعد ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا گیا ۔ ملزم کی غیر حاضری کے باعث ضمانت پر رہائی ختم کردی گئی تھی ۔ پولیس کے مطابق ملزم سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کیا گیا تھا۔ملزم بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ملزم کے خلاف ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More