کراچی: این ای ڈی نے آگ سے متاثرہ عمارت کو رہائش کے قابل قرار دے دیا

کراچی میں سپر اسٹور کے متاثرین کے لیے اچھی خبر، انجینیئرز نے آگ سے متاثرہ عمارت رہائش کے قابل قرار دے دی۔

کراچی میں جیل چورنگی پر واقع سپر اسٹور میں آگ لگنے سے متاثرہ عمارت رہائش کے قابل ہے، این ای ڈی یونیورسٹی نے عمارت کے مکمل جائزے کے بعد اپنی رپورٹ ایس بی سی اے میں جمع کرادی۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا عمارت کی بنیاد متاثر نہیں ہوئی۔ کالمز کی قوت آدھی رہ گئی ہے۔ تین سے چار ماہ میں مرمت کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ عمارت کو عارضی طور پر مخدوش قرار دے کر خالی کرالیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More