کراچی:شاہ فیصل کالونی میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بارش کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ڈی ایس پی سید علی رضا کے مطابق واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر 3 میں قائد پارک کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق پارک کے قریب بچے گلی میں کھیل رہے تھے، اس دوران ہلکی بارش بھی ہو رہی تھی کہ گھر کی دیوار گرنے سے 7 سالہ بچی ارحم شمیم اور 8 سالہ لڑکا حاطر شفیق ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر آمنہ ویلفیئر کے رضا کاروں نے اہل محلہ کی مدد سے نکالا اور فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال لائے جانے تک بچوں کی موت واقع ہو چکی تھی۔ کورنگی پولیس کے مطابق اس سلسلے میں کارروائی اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More