عید کا دوسرا روز،کراچی کے ساحل پرعوام کا جم غفیر

عید کا صحیح لطف تو کراچی کے ساحل پر ہے،دوسرے روز سی ویو پر عوام کا جم غفیر امڈ آیا ہے۔شہری اپنی فیملی اور احباب کے ساتھ عید کا دوسرا روز بھرپور انداز سے انجوائے کررہے ہیں۔انجوائے کرنے والے گرم موسم کو بھی خاطر میں نا لائے۔ گرمی کو رکھا ایک طرف اور عید منانے نکل پڑے ساحل سمندر پر۔کراچی میں روزگار کے سلسلے میں مقیم نوجوانوں نے علاقائی موسیقی پر رقص کرکے یہاں خوب میلہ لگایا۔

ساحل کے قریب لوگ دسترخوان سجائے انواع اقسام کے کھانوں کا مزا اٹھاتے رہے، کسی نے اونٹ کی سواری کی تو کوئی ساحل پر گھوڑے دوڑاتا رہا، بچے سمندر کے پانی میں ڈبکیاں لگاتے رہے تو کوئی فیملی کے ساتھ ساحل کی نرم ریت پر چہل قدمی کرتے ہوئے سمندر کی ٹھنڈی ہوائوں کا لطف اٹھاتا نظر آیا۔امن واپس لوٹ آنے کے بعد کراچی کی رونقیں بحال ہوچکی ہیں،ایسے میں عید کے موقع پر ہلا گلا تو بنتا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More