تازہ ترین
شہر قائد میں معذور خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ

شہر قائد میں معذور خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ

کراچی:(15 ستمبر 2020)تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود ملک بھر میں خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعات مسلسل رپورٹ ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں معذور خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ بلدیہ اتحاد ٹاون میں پیش آیا ہے،متاثرہ خواتین کے مطابق دو افراد نے جھگی میں گھس کر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دوسری کے ساتھ زیادتی کی،شور شرابہ ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ متاثرہ خواتین کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top