تازہ ترین
مون سون کی تیز بارش کا چوتھا اسپیل آج سے شروع ہوگا

مون سون کی تیز بارش کا چوتھا اسپیل آج سے شروع ہوگا

کراچی:(07 اگست 2020)شہر قائد میں مون سون کی تیز بارش کا چوتھا اسپیل آج سے شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے جنوب مشرق میں تھنڈر سیلز بن رہے ہیں،جس کے باعث بارشوں کا چوتھا اسپیلز سب سے زیادہ طاقتور ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج صبح سے تیز بارش کا امکان ہے،بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب گذشتہ روز شہر میں ہونے والی بارش کے باعث بیشتر علاقوں میں پانی ہی پانی ہو گیا، کورنگی، کریک روڈ، نارتھ ناظم آباد، کے ڈی اے، چورنگی اور ناگن چورنگی کی سڑکیں پانی میں ڈوبی رہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed.

Scroll To Top