کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش،موسم سرد ہوگیا

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، شہر کا موسم سرد ہوگیا،شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر میں بارش کے ساتھ سرد ہوائیں بھی چل پڑی ہیں،حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33 ،ملیر،سعود آباد، ایئر پورٹ ، شاہ فیصل،لیاقت آباد، ناظم آباد ،نارتھ کراچی اور سرجانی ،صدر، گرومندر، ایم اے جناح روڈ پر بھی ہلکی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔

آج سب سے زیادہ بارش گلشن حدید اور قائد آباد کے علاقوں میں پانچ ملی میٹر ریکارڑ کی گئی، سرجانی میں 4.5 ، کیماڑی اور مسرور بیس میں 4 4٫ملی میٹر پانی برسا ، یونیورسٹی روڈ پر 3.8، جناح ٹرمینل 3.4 اور نارتھ کراچی میں 3.2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ سعدی ٹائون اور اولڈ ایرپورٹ پر 3,3 جبکہ فیصل بیس اور اورنگی میں 2,2 ملی میٹر بارش ریکارڑ کی گئی ۔

شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوا ئیں چل رہی ہیں،بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے کل رات تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 دسمبر سے شہر میں سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے،سردی کی نئی لہر 7 جنوری تک جاری رہے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More