کراچی میں آج شام اور رات کو بارش کا امکان

کراچی میں آج شام اور رات کو بارش کا امکان ہے، مون سون سسٹم کا مرکز بحیرۂ عرب میں موجود ہے، سسٹم کی شدت برقرار ہے، جس کے باعث شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ مشرقی سندھ میں گزشتہ روز بارشیں ہوئیں، سکھر، روہڑی اور حیدر آباد میں بھی بارش ہوئی۔ پورے ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں شام میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More