کراچی میں کل سے موسلادھار بارش کا امکان

کراچی: مون سون بارشوں کا مضبوط سسٹم کل سے سندھ میں داخل ہوگا جس سے کراچی میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 14جولائی سےمون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہوسکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا۔

ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے،تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

کراچی میں کل شام سے بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ اندرون سندھ میں کل صبح سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔ سندھ بھر میں اگلے 3 سے 4 دن اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں، شہر قائد میں 60 سے 70 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More