کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ صدر، کھارادر، ایم اے جناح روڈ، لائنز ایریا اور کیماڑی میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا، آئی آئی چندریگر روڈ سے ٹاور تک سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہوگئیں۔

اہراہ فیصل، ملیر، اسٹار گیٹ، ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش سے کورنگی ندی میں طغیانی آگئی جس وجہ سے کازوے کل سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام یا رات میں موسلادھار بارش کا سلسلہ کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سارا دن کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی جبکہ کل عید کے دن بھی شہر میں بارش کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More