کراچی میں این اے دو سو چالیس کے ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امدادکیلئےاسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ترجمان پی ایس پی کے مطابق فائرنگ سےپی ایس پی رہنماافتخار عالم سمیت متعدد کارکن زخمی ہوئے،پارٹی کےمرکزی الیکشن آفس پرفائرنگ کی گئی،لانڈھی میں فائرنگ کی فوٹیج بھی سامنےآ گئی،علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، لانڈھی میں حالات کشیدہ، دکانیں بند ہیں۔