کراچی:ضمنی انتخاب کی پولنگ ختم، نتائج آنے کا سلسلہ جاری

کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہےجس کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔حلقے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔

اس حلقے کے 309 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار شہزادہ شہباز آگے ہیں۔شہزادہ شہباز کو مجموعی طور پر 246 ووٹ ملے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے محمد ابوبکر 213 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More