کراچی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 663 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی: پولیس نے گزشتہ ہفتے کارروائیاں کے دوران 663 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ، اسلحہ و دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔

کراچی پولیس نے ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں 663 ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات، 98 سے زائد غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ۔اے وی ایل سی کراچی نے اپنی کارروائی میں موٹرسائیکل اور کارلفٹنگ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کیے ۔

اے وی سی ایل نے ملزمان سے چھینی وچوری شدہ 07 گاڑیاں اور 13 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 65 موٹرسائیکلیں اور 08 گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More