تازہ ترین
ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

کراچی: (30 جولائی 2020)کراچی پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم،منشیات فروشی اورایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث دس ملزمان کو دھرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، اس دوران :اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث دس ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان سے 900لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر بھی پولیس نے تحویل میں لیا،اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے لوٹی ہوئی رقم، اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئیں ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top