ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے ہاتھ میں مسلسل آٹھویں شکست دے دی،بابر اعظم کی کپتانی میں رواں سال پی ایس ایل میں کراچی کی ٹیم فتح کو ترس گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیئسویں میچ میں ملتان سلطانز نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ملتان سلطانز نے ایک سو پچھہتر آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا۔کپتان محمد رضوان نے چھپن گیندوں پر چھیہتر اور شان مسعود نے اکتالیس گیندوں پر پینتالیس رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ نے اکیس اور رئیلی روسو نے چودہ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ واپس لوٹے،میر حمزہ نے دو وکٹیں لیں۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوہتر رنز بنائے۔جو کلارک چالیس،شرجیل خان چھتیس اور عماد وسیم اکتیس رنز بناکر نمایاں رہے،شاہنواز دھانی کو دو وکٹیں ملیں۔محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، رواں سال کھیلے گئے آٹھ میچوں میں کراچی کنگز کی یہ مسلسل آٹھویں شکست رہی۔