پی ایس ایل7:آج کراچی کنگزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سات میں آج پہلی فتح کی متلاشی بابراعظم کی کراچی کنگز ساتواں میچ کھیل رہی ہے۔ اس کامقابلہ شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ یونائیٹڈ چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسری نمبر پرہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل سات کااکیسواں میچ بابراعظم کی کراچی کنگز اورشاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہورہا ہے۔ کراچی کنگز مسلسل چھ میچز ہارکرناک آؤٹ مرحلے سے باہرہوچکی ہے۔ اسے اب صرف ساکھ کی بحالی کےلیے فتح کی ضرورت ہے۔

بابراعظم چھ میچوں میں دو نصف سنچریزسمیت دوسو ترپن رنزبناکر ٹورنامنٹ کے چوتھے کامیاب بیٹرہیں لیکن وہ بھی رنز کی مطلوبہ رفتار قائم نہ رکھ سکے۔ یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ایک سواٹھانوے رنز اورسترہ وکٹوں کے ساتھ ایونٹ کے کامیاب ترین آل راؤنڈر ہیں۔ ان کی ٹیم نے تین فتوحات سے چھ پوائنٹس حاصل کیے اورتیسرے نمبر پرہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More