کراچی میں پورے پاکستان سے زیادہ مہنگائی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ آڈیو جھوٹی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز نے جعلی آڈیو اور ویڈیو بنانے کے لئے ٹیم تیار کررکھی ہے جب بھی کیس چلتا ہے(ن)لیگ عدالتوں پردباؤڈالتی ہے۔

اسلام آباد وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثاقب نثارکی آڈیو جھوٹی ثابت ہوئی ہے ۔ مریم نواز کا رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے۔ ان کا مقصد جوڈیشری کودباؤمیں لانا تھا۔ امید ہے عدلیہ اس دباؤ کومسترد کرے گی ۔اس معاملے کویہاں نہیں رکنا چاہیے اورسارے کردارسامنے آنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازنے جعلی ٹیپس،ویڈیوبنانے کے لیے ٹیم تیارکی ہوئی ہے۔ وہ شائد اپنی پارٹی کوقابومیں کرنے کے لیے ویڈیو بنواتی ہیں۔ جس طرح مریم نوازکررہی ہے میرا نہیں خیال کسی اورنے کبھی ایسا کیا ہو۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔

وفاقی وزیر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت بڑھتی ہے توشور مچ جاتا ہے لیکن قیمت کم ہوتوکوئی ہیڈ لائن نہیں بنتی ۔ چینی90سے95روپے کلو ہے جبکہ اگلے دنوں تک85روپے تک آجائے گی جبکہ ادرک کی قیمت میں بھی بہت کمی آئی ہے۔مہنگائی کا زیادہ مسئلہ کراچی اورسندھ میں آرہا ہے اور سندھ حکومت نے ابھی تک گندم بھی ریلیزنہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پورے پاکستان سے زیادہ آٹا اورچینی کی قیمتیں ہیں ۔ کراچی میں160روپے جبکہ حیدرآباد میں بھی چینی100روپے مل رہی ہے۔سندھ حکومت کوبھی سمجھانے کی کوشش ہونی چاہیے کہ سندھ میں اربن ایریازکے لوگ شدید مشکلات کا شکارہیں۔ ہم ان چیزوں پرسنجیدگی سے غورکررہے ہیں اگرہم کارروائی کریں گے توان کی چیخیں ساتوں آسمان تک جائیں گی ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کوہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ پہلی بارنوازشریف کے بیٹے بھی ووٹ ڈال سکیں گےویسے بھی انہوں نے ملک توواپس آنا نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More