تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید

کراچی:(29 جون 2020)شہر قائد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ہے،جہاں نامعلوم ملزمان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب دستی حملہ اور فائرنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہونے کی کوشش کی جن میں سے دو کو مرکزی گیٹ پر ہلاک کردیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر چار افراد کار میں سوار ہو کر اسٹاک ایکسچینج کی حدود میں داخل ہوئے اور دو حملہ آوروں کو عمارت کے مرکزی گیٹ پر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کے بیگز سے دستی بم، پانی کی بوتلیں، کھانے پینے کی اشیا اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے اسٹاک ایکسچینج میں سرچ آپریشن کیا جہاں سویلین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق سب انسپکٹر محمد شاہد، پولیس کانسٹیبل سعید اکرم اور سیکیورٹی گارڈ افتخار فضل بھی شہید ہوئے ہیں اور دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج آنے والی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top