کراچی:گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 5 افراد زخمی

کراچی کے علاقے جٹ لائن میں واقع ایک گھر میں گیس کی لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے۔ بریگیڈ پولیس کے مطابق گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More