شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،چھ سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے فلیٹ کی بالکونی میں کھڑی چھ سالہ سعدیہ جاں بحق ہوگئی۔ بچی کی نمازہ جنازہ آج صبح ادا کردی گئی۔ فائرنگ کرنیوالے پولیس اہلکار نے تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دلہے کے دو بھائیوں کو بھی حراست میں لے لیا۔

قیوم آباد بلاک ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ چھ سالہ سعدیہ کی موت کا سبب بن گئی بچی کو گولی گردن میں لگی جو سر میں پیوست ہوگئی ڈاکٹرز بچی کی جان بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ننھی کلی جانبر نہ ہوسکی۔

بچی کی نمازہ جنازہ علاقائی مسجد میں ادا کر کہ بچی کو ڈیفینس قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں پی ٹی آئی رہنما سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بچی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر پولیس اہلکار نے تھانہ ڈیفینس پہنچ کر گرفتاری پیش کردی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More