تازہ ترین
کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی: (26 جولائی 2020) کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے۔

کراچی میں کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا کولنگ کا عمل جاری۔آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ آگ پانچ منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر لگی جس نے دوسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ فائر برگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہے۔ عمارت میں موجود ایک ملازم کی حالت غیر ہوگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top