تازہ ترین
کراچی، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ماں، بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق

کراچی، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ماں، بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق

کراچی: (12 ستمبر 2020) کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں رہائشی عمارت میں میں آگ لگنے سے ماں بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں کی جاسکیں ہیں۔

ہجرت کالونی کراچی میں تین منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔آگ سے جھلس کر ماں، بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت چار افراد سول اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق تین خواتین کی شناخت وسیلہ، آیت اور عشرت کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے پہلی منزل پرموجود خاندان کے افراد متاثر ہوئے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں کی جاسکیں ہیں۔ تین منزلہ عمارت میں کشن بنانے کا کارخانہ تھا۔ گراونڈ فلور پر بیکری اور درزی کی دکانیں جبکہ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر رہائش تھی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین انسپکشن ٹیم کرےگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top