تازہ ترین
لانڈھی زون کی فیکٹریوں میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

لانڈھی زون کی فیکٹریوں میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

کراچی:(20 جولائی 2020)لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ہے، آگ نے دو فیکٹریوں کو جلا کر بھسم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسسنگ زون کی فیکٹریوں میں لگنے والی آگ کو تاحال کنٹرول نہیں کیا جاسکا ہے،آتشزدگی کے باعث متاثرہ دو منزلہ فیکٹری کی پہلی منزل کی چھت گر گئی ہے۔

فائربریگیڈ کا عملہ رات سے آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے،فائربریگیڈ کی دس گاڑیاں اور پروسیسنگ زون کی تین گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں،اس کے علاوہ پاک بحریہ کا باوزر بھی امدادی کاموں میں مصروف ہے حکام کا کہنا ہے کہ آگ پرقابو پانے میں مزید چار سے چھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آگ لنڈا کے کپڑوں کی پروسیسنگ کرنے والی فیکٹری میں لگی تھی، جس نے قریبی گتا فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، آتشزدگی کے باعث گتہ فیکٹری مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی ہے اور کڑوروں روپے کا سامان جل کر بھسم ہوگیا ہے تاہم فائرفائٹرز نے پلاسٹک فیکٹری کومحفوظ کرلیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top