لیاقت آباد میں آتشزدگی ، متعدد جھگیاں جل کر راکھ

کراچی : کراچی کے علاقے لیاقت آباد تین ہٹی میں آتشزدگی کے باعث لیاری ندی پر قائم متعدد جھگیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد تین ہٹی لیاری ندی میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا , تاہم متعدد جھگیاں مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئیں۔

واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایک سال قبل بھی اسی مقام پر آتشزگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More