کراچی میں لوگ قتل ہورہے ہیں لٹ رہے ہیں کون پوچھے گا، زرداری بلاول کہیں نظر نہیں آرہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پورے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی بدترین صورتحال ہے،کراچی میں 60 سے62 لوگوں کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا شہر میں لوگ قتل ہورہے ہیں لٹ رہے ہیں کون پوچھے گا زرداری بلاول کہیں نظر نہیں آرہے۔

انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نےکہا کہ سیلاب کی صورتحال کو بہانا بناکر الیکشن ملتوی کیے چشتیاں ننکانہ کراچی و دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال نہیں ہے سیلاب کا بہانا بناکر بچ نہیں سکتے پاکستان اس نالائق ٹولے کی وجہ سے پیچھے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین جانتے تھے یہ الیکشن ان کے تابوت میں آخری کیل ہوگی ان کی کانپیں ٹانگ رہیں ہیں، عمران خان کے چاہنے والے جانتے تھے یہ الیکشن سے بھاگیں گے۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی نظام بدترین ہے لوگ ان سڑکوں کی وجہ سے کمر درد میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈینگی پورے سندھ میں پھیلا رہا ہے، سندھ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے بجائے پنجاب میں منڈی لگاکر بیٹھی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More