کراچی میں ڈاکو راج جاری، چار افراد زخمی

کراچی میں ڈاکو راج جاری ہے، ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار سمیت چار افراد کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر کم عمر لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد آٹھ زخمی ڈاکوؤں کوگرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔رواں سال میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مزاحمت پر 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سولجر بازار میں قانون کے خوف سے بے نیاز اسٹریٹ کرمنلز نے پولیس اہلکار کو بھی نہ بخشا اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار دی۔ زخمی پولیس اہلکارعدنان کی حالت تشویشناک ہے،لانڈھی زمان آباد،سرجانی ٹاؤن انور مری گوٹھ،ناظم آباد گول مارکیٹ کےقریب بھی ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پرتین شہریوں کو گولیاں مار کرزخمی کردیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ جرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن اس پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات نظر نہیں آتے۔

مبینہ مقابلوں کے بعد سرجانی ٹاؤن پولیس نے چار، بلال کالونی پولیس نے دو ، اور ایس آئی یو پولیس نے دو زخمی ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔رواں سال تیریپن دنوں کے دوران ڈکیتی کی گیارہ ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئیں اس دوران مزاحمت پر سولہ شہری جان سے گئے،اور پچانوے افراد زخمی ہوئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More