اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

کراچی: دو بھتہ خوروں اور چار ڈاکووں سمیت 6ملزمان گرفتار

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک خاتون جاں بحق اورسیاسی جماعت کا کارکن زخمی ہوگیا۔ پولیس نے دو بھتہ خوروں اور چار ڈاکووں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گلستان جوہر میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ اس کے علاوہ اورنگی ٹاون بنارس کے قریب فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن زخمی ہوگیا۔ جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی۔ نیوکراچی سیکٹر سیون اے سے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو بھتہ خور پکڑے گئے۔ ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ کورنگی میں ایس آئی یو نے کارروائی کرکے ڈکیٹ گینگ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو محمد فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ ملزمان لانڈھی اور کورنگی میں بینک ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

Related posts

مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت منسوخ، نوٹفیکشن جاری

Khurram Adeel

کراچی : اب تک کے ڈپٹی بیورو چیف امتیاز چانڈیو ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گئے

shakir shaikh

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More