کراچی:خاتون نے بوڑھے دوست کو قتل کرکے ٹکڑے کردیئے

کراچی کے علاقے صدر میں خاتون نے بوڑھے دوست کو قتل کردیا پولیس نے قاتل خاتون کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی بیان میں خاتون رباب نے مقتول کو اپنا شوہر بتایا تھا تاہم نشے کی حالت سے کچھ باہر آنے کے بعد خاتون نے مقتول کو اپنا بہنوئی بتایا، شوہر کو قتل کرنے کے بعدرباب آرام سے سو گئی، رباب نے شوہر کے ٹکڑے کئے جبکہ گھر کے مختلف حصوں سے شیخ محمد سہیل کے اعضا ملے، حراست میں لیے جانے کےو قت خاتون نشے کی حالت میں تھی۔

پولیس کے مطابق فجر کے وقت ایک شہری کو سڑک پر انسانی ہاتھ ملے جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کا تعین کیا جہاں ایک خاتون لاش کے کچھ ٹکڑوں کے ساتھ آرام سے سورہی تھی، جس کے ہاتھوں اور کپڑوں پر خون لگا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جب گھر کی تلاشی لی گئی تو گھر کے مختلف حصوں سے بھی کچھ انسانی اعضاء برآمد ہوئے اور کچھ اوزار بھی ملے جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست خاتون کی شناخت رباب کے نام سے ہوئی ہے، حراست میں لیے جانے کےو قت خاتون نشے کی حالت میں تھی۔ مقتول کی عمر 70 سال ہے۔

ابتدائی بیان میں خاتون نے کا کہنا تھا کہ مقتول اور اسکے ناجائز تعلقات تھے مقتول اس پر تشدد بھی کیا کرتا تھا ،،خاتون کا کہنا ہے کہ مقتول آئس کے نشے کا عادی تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور نشے کی حالت سے باہر آنے کے بعد مزید بیان بھی لیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More