تازہ ترین
بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا

بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا

کراچی: (1 اگست 2020) ملیر سٹی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔ اپ کو بیٹی کے قتل کا پتہ چلا تو پولیس کو اطلاع کی اور قتل کا مقدمہ درج کرایا۔

کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا۔ منگھوپیر پولیس نےگرفتار ملزم کی نشاندہی پر دو روز پرانی لاشیں برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق مقتولین نے دو روز قبل ہی ملیر سٹی کے علاقے میں رہائش اختیار کی تھی۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بکرا پیڑی سے قتل کی غرض سے چھری خریدی اور اپنے ساتھی سمیت بہن اور بہنوئی کو قتل کیا جس کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگا دیا۔ باپ کو بیٹی کے قتل کا پتہ چلا تو پولیس کو اطلاع کی اور قتل کا مقدمہ درج کرایا۔

Comments are closed.

Scroll To Top