کراچی :صدر دھماکے کے ملزمان مقابلے میں مارے گئے

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں گزشتہ رات حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں صدر دھماکے کے ملزمان مارے گئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں میں چائے کے ہوٹل پر بیٹھا ملزم بھی شامل ہے جو صدر دھماکے کے وقت قریبی چائے کے ہوٹل پر موجود تھا ۔

مارے جانے والے ملزمان کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب کے نام سے ہوئی۔اللہ ڈنو اور اس کا ساتھی نواب سو کوارٹر ایریا میں روپوش تھے۔گزشتہ رات سی ٹی ڈی نے ماڑی پور میں چھاپا مارا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More