پی ایس ایل7 کراچی کنگز کو اخری میچ میں بھی شکست

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں کراچی کنگز کو اپنے آخری میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 23 رنز سے شکست دیدی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 143 رنز ہی بناسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 بناسکی۔

گلیڈی ایٹرز کے جیسن روئے نے 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ جیمز وینس نے 29 اور افتخار احمد نے 21 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، میر حمزہ، عثمان شنواری اور لوئس گریگوری نے ایک ایک وکٹ لی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More