تازہ ترین
شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات،3 افراد جاں بحق

شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات،3 افراد جاں بحق

کراچی:(24 جولائی 2020)کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو کے مطابق پل کے نیچے آئل گرا ہوا تھا جس کے باعث تیز رفتار کار الٹ گئی،جاں بحق نوجوان کی شناخت زین کے نام سے ہوئی ہے۔

عزیز بھٹی پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا،زخمی ڈاکو کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی،جسے علاج کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر شہید ملت روڈ پر تین افراد کو کچلنے والا ملزم پکڑا گیا،فیروز آباد پولیس کے تفتیشی افسر کے مطابق کچھ دن قبل شہید ملت روڈ پر ڈمپر کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دادا ، دادی اور پوتا حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

کورنگی اللّٰہ والا ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی،خاتون کی شناخت نینہ چوہدری کے نام سے ہوئی جبکہ کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب فیکٹری میں لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا،جاں بحق شخص کی شناخت صفدر کے نام سے ہوئی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top