اہم خبریں نیوز ٹکر پاکستان

کراچی کی چھ سالہ بچی علیشباہ خون کی خطرناک بیماری اے پلاسٹک اینیمیا میں مبتلا

کراچی کی چھ سالہ بچی علیشباہ خون کی خطرناک بیماری اے پلاسٹک اینیمیا میں مبتلا ہے۔ غریب والد مخیر حضرات کے منتظر ہیں۔ ابتک نیوز علیشبا کی آواز بنا تو بعض افراد نے انسے رابطہ کیا ہے۔ ایک لاکھ روپے کی رقم مل چکی ہے لیکن اب بھی علاج کے لیے آٹھ لاکھ روپے درکار ہیں۔

کورنگی بلال کالونی کی رہائشی چھ سالہ ننھی علیشبا خون کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہے۔ علاج کےلیے خطیر رقم کی ضرورت ہے۔ اب تک نیوز چینل کی کاوشوں سے مخیر حضرات نے بچی کے والد سے رابطہ کیا لیکن اکاؤنٹ میں صرف ایک لاکھ روپے ہی منتقل ہوسکے ہیں علیشبا کی ذندگی بچانے کے لیے اب بھی آٹھ لاکھ روپے کی ضرورت ہے۔

علیشباہ کی آواز بننے پر اسکے والد ابتک نیوز کے شکر گزار ہیں۔ مہینہ پندرہ ہزار روپے کمانے والے علیشباہ کے والد ہر ہفتے ننھی اپنی ننھی پری کے خون اور وائٹ سیلز منتقل کروانے کی تگ ودو میں ہمت ہار چکے ہیں۔ لیکن ابتک نیوز کے توسط سے انہیں امید کی کرن نظر آئی ہے۔ وہ منتظر ہیں ایسے مسیحا کے جو علاج کے لئے مدد کرے تاکہ علیشباہ کی زندگی کا بجھتا چراغ روشن ہوسکے۔

Related posts

امریکا مزید جدید ہتھیارجنوبی کوریاکوفروخت کرے گا،ٹرمپ کااعلان

nehal qavi

کراچی: منگھوپیرمیں پولیس موبائل پردستی بم حملہ، پولیس افسر زخمی

M.Umair Raza

آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف نیب کے گواہ کا بیان آج بھی مکمل قلمبند نہ ہوسکا

faraz ahmed

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More