کراچی کی راتیں مزید سرد ہوگئیں

کراچی کی راتیں مزید سرد ہوگئیں، پارہ گیارہ اعشاریہ پانچ تک گر گیا، آسمان پر آج بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم نئے سال کے پہلے ہفتے میں کراچی میں داخل ہوگا، پانچ سے چھ جنوری کے دوران مختلف علاقوں میں درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔

گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے بعد کراچی کی راتیں بتدریج سرد ہو رہی ہیں، آج کم سے کم درجہ حرارت گیارہ اعشاریہ پانچ ڈگری ریکارڑ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ بائیس ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری اس سردی کو ہلکا نا لیں صبح اور رات کے اوقات میں گرم کپڑے لازمی استعمال کریں۔ ڈائیریکٹر موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران شہر میں موسم کا پارہ دس ڈگری تک گر جانے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More