کراچی:گل بائی شیرشاہ پراچہ چوک پر دھماکا،12 افرادجاں بحق

کراچی میں گل بائی شیر شاہ پراچہ چوک پر دھماکے سے 12 افرادجاں بحق ہو گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہیں، زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا،دو افراد کی حالت نازک ہے۔

پولیس پولیس کے مطابق دھماکہ نالے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا، دھماکے کی جگہ بی ڈی ایس کو طلب کر لیا گیا ہے۔

شیر شاہ پولیس کے مطابق واقعہ شیر شاہ کے علاقے میں پراچہ چوک کے قریب پیش آیا ہے۔ سیوریج کے نالے میں دھماکے سے نالے کی چھت دور جا کر گری، دھماکے کے نتیجے میں قریب ہی واقع نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ کیماڑی ڈسٹرکٹ پولیس نے واقعے میں تخریب کاری یا دہشت گردی کے عنصر کو رد کر دیا ہے، پولیس کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More