کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کوہنرمند بنانے کا منصوبہ ہے ، فرخ حبیب

اسلام آباد:وزیرمملکت برائےاطلاعات ونشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو خریدنے کےلئے لیپ ٹاپ یاپیلی ٹیکسی اسکیم نہیں ہے بلکہ انہیں ہنر مند بنانے کا منصوبہ ہے۔

اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت خواتین سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اپنے کاروبار شروع کرلیے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا منصوبہ ہے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ پروگرام کی شفافیت کے حوالے سے اوپن چیلنج کرتا ہوں۔ اگر کامیاب نوجوان پروگرام کی شفافیت میں کسی کو ذرا سا بھی شک ہے تو وہ اسے چیلنج کردے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More