لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
پی ایس ایل 7 کے لیے پشاور زلمی نے کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا تھا جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
اس ضمن میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ میرا سلور کیٹگری میں کھیلنے کا حق نہیں بنتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری جگہ نوجوان کرکٹر کو موقع دیا جائے۔