کابل میں اسپتال کے قریب دھماکے،19 افراد جاں بحق،50 زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں اسپتال کے قریب دو دھماکے اور فائرنگ سے انیس افراد جاں بحق جبکہ پچاس زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کابل میں دو دھماکے سردار محمد داؤد ملٹری اسپتال کے قریب ہوئے۔ نائب ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی نے بھی کابل میں یکے بعد دیگرے دونوں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ دھماکے کے فوراً بعد فائرنگ بھی ہوئی جس کےنتجے میں جانی نقصان ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More