تازہ ترین
شہر کے متعدد علاقوں میں معطل ہونیوالی بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی

شہر کے متعدد علاقوں میں معطل ہونیوالی بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی

کراچی:(07 اگست 2020)گذشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں معطل ہونیوالی بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی ہے،شہریوں نے رات حبس اور تاریکی میں گزاری۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوندیں برستے ہی کے الیکٹرک کا سسٹم ایک بار پھر فیل ہوا،شہر کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، نارتھ ناظم آباد، لیاری، صدر، ملیر، کورنگی ،شاہ فیصل کالونی، کے ڈی اے اسکیم سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ لیاقت آباد، انچولی، فیڈرل بی ایریا کے مکین بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش اور تیز ہواؤں کے باعث چند مقامات پر بجلی کا تعطل ہے،نشیبی اور کنڈوں والے علاقوں میں احتیاطاً بجلی بند کی گئی ہے،سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کی جارہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top