کے الیکٹرک کا نیپرا سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ

کراچی: نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے اکتوبر دو ہزار اکیس کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں عوامی سماعت منعقد کی گئی۔ ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق یہ سماعت ہر مہینے نیپرا کے قوانین کے عین مطابق منعقد ہوتی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق نیپرا کی جانب سے اکتوبر 2021 کے فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں عوامی سماعت منعقد کی گئی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ا روپے 38 پیسے کے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔اضافے کی درخواست عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں اور سی پی پی اے جی کی جانب سے جاری کردہ نرخوں میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اکتوبر میں فرنس آئل میں 7%، آر ایل این جی میں 5%، اور سی پی پی اے- جی میں 31% فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایندھن اور سی پی پی اے جی سے حاصل کردہ بجلی کی قیمتوں میں کمی و بیشی کے اثرات نیپرا کے قوانین کے عین مطابق ہیں جو صارفین تک براہ راست منتقل کر دیئے جاتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More