نگراں وزیراعظم کیلئے جسٹس ریٹائرڈ گلزار کے نام کی تجویز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈگلزاراحمدکانام تجویزکردیا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سوشل میڈیا ایپ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی کی مشاورت میں نگران وزیراعظم کیلئےسابق چیف جسٹس گلزاراحمدکا نام تجویز کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نےجسٹس ریٹائرڈگلزاراحمدکانام تجویزکیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More