اب تک اسپیشل تازہ ترین نیوز ٹکر

جنید جمشید کا آج 57 واں یوم پیدائش

گلوکاری سے نعت اور حمد خوانی میں قدم رکھنے والے جنید جمشید کے چاہنے والے آج ان کا ستاون واں یوم پیدائش منارہے ہیں پرستاروں کی یادوں میں وہ اب تک زندہ ہیں ۔

جنید جمشید نے نوے کی دہائی میں وائٹل سائنز میوزیکل گروپ بنایا تو تہلکہ مچا گیا ہر نوجوان کے لبوں پر بس اسی بینڈ کے گیت ہوتے تھے۔

جنید جمشید نے لاہور کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے انجینرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی لیکن موسیقی کو ہی اوڑھنا بچھونا بنالیا۔ وایٹل سائنز گروپ بنا کر نغمے پیش کیے تو ہر گیت پچھلے سے زیادہ مقبول ہوا لیکن پھر شہرت کے عروج پر گلوکاری چھوڑ کر نعت خوانی کی جانب رخ کیا ۔

جہاں جاتے وہاں پراعتماد شخصیت اور ان کی دل نشین گفتگو کا سحر ہر کسی پر طاری ہوجاتا دین کی طرف آئے تو پہلے سے زیادہ پرستاروں نے انہیں آنکھوں پر بٹھایا جب بیان کرتے تو سب کی توجہ ان کی طرف ہی ہوتی ۔ نگر نگر گھومتے دین کے اس مسافر نے کس کو بھلا متاثر نہ کیا زندگی کے آخری لمحات میں بھی دین کی تبلیغ کے لیے سرگرم تھے ۔

سات دسمبر دوہزار سولہ کو جنید جمشید فضائی حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے لیکن ان کی آواز، ان کے مثالی کام انہیں آج بھی عوام کی یادوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

Related posts

سابق وزیراعظم نے عدالت سے مستقل ضمانت دینے کی استدعا کردی

shakir shaikh

خیبر پختونخواہ بدلا، سارا پاکستان بدلیں گے، عمران خان

Abuzar Usama

شہر قائد میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More