عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے، فوادچوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فروغ نسیم کا سوال اہم ہے کہ اگرجج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں ہیں تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں؟ تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟ ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انھیں اس چیلنج کا سامنا ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More