اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے سے قائم ہونے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چلینج کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیرسٹر ظفر اللہ نے درخواست دائر کی۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام آئین کے آرٹیکل دو سوپچیس کی خلاف ورزی ہے اور انتخابی دھاندلیوں کیلئے صرف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمشین کے قیام پر حکم امتناعی جاری کیا جائے اور وفاق سے جوڈیشل کمیشن کی آئینی حیثیت کے بارے میں جواب طلب کیا جائے۔

Related posts

کراچی: گڈانی شپ یارڈ میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا

login web

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی دفتر خارجہ آمد

faraz ahmed

فیصل آباد میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

Beenish Umer

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More