عدالتی فیصلہ اچھا ہے مگر آئین شکن کو سزا دینی ہوگی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ قوم کو آئین کی سر بلندی بہت بہت مبارک ہو ۔آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا۔

نون لیگی نائب صدر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سپریم کورٹ کا ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کا لعدم قرار دینا اچھی بات ہے لیکن یہ آئین پاکستان کی بدترین توہین اور خطرناک روش ہے جس کو لگام دینا عدلیہ کا فرض ہے۔امید ہے آئین توڑنے والوں کو قرار واقعی سزا ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو عوام دشمن، نالائق ترین، نا اہل ترین اور ناکام ترین حکومت سے نجات بھی بہت بہت مبارک ہو ۔ آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کے لیے تمام ہوا۔ اللہ پاکستان کو چمکتا دمکتا رکھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More