جج آفتاب آفریدی کا قاتل صوابی سے گرفتار

پشاور: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا مرکزی ملزم صوابی سے گرفتارکر لیا گیا۔ملزم نے جج آفتاب آفریدی کو بیوی، بہو اور نومولود بچے سمیت قتل کیا تھا۔

گزشتہ سال چار اپریل کو صوابی انٹرچینج کے قریب قتل کیے جانے والے جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا مرکزی ملزم صوابی سے گرفتارکر لیا گیا۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی کے صاحبزادے دانش آفریدی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ڈی پی او صوابی کے مطابق ملزم دانش آفریدی کو ضمانت قبل از گرفتاری کی منسوخی کے بعد پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ملزم دانش آفریدی انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج آفتاب آفریدی کی قتل میں پولیس کو مطلوب تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More