لاہورپریس کلب کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق

لاہور: پریس کلب کے باہر ڈیوس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کیپیٹل ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لاہور پریس کلب کے باہر ڈیوس روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کیپیٹل ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ قتل کردیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حسنین شاہ کی کار پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہ پریس کلب جارہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے اپنے چہرے پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More