جرنلسٹ پروٹیکشن بل سے صحافیوں کو یورپ جیسے حقوق ملیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ورکنگ جرنلسٹ کو مبارک ہو۔ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ سینیٹ نے بھی پاس کرلیا۔ بل سے ورکنگ صحافیوں کو پہلی بارکئی حقوق حاصل ہوں گے۔ ایسے حقوق صرف انتہائی ترقی یافتہ معاشروں میں صحافیوں کو ملتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں صحافیوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ سینیٹ نے بھی پاس کرلیا۔ بل سےورکنگ صحافیوں کوپہلی بارکئی حقوق حاصل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حقوق صرف انتہائی ترقی یافتہ معاشروں میں صحافیوں کو ملتے ہیں۔ یہ قانون عمران خان حکومت کی صحافتی آزادیوں سے وابستگی کااظہار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More