صحافی اطہر متین کی بیٹی کا اپنے شہید والد کیلئے انصاف کا مطالبہ

کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر کراچی پولیس چیف آفس کے باہر جوائنٹ جرنلسٹس ایکشن کمیٹی کے تحت مظاہرہ کیا گیا اور علامتی دھرنا دیا گیا۔

شہید اطہر متین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جرنلسٹس ایکشن کمیٹی کے تحت کراچی پولیس چیف آفس پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔جوائنٹ جرنلسٹس ایکشن کمیٹی کے مظاہرے میں شہید صحافی کی بیٹیوں اور اہلخانہ سمیت صحافی برادری، سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

اطہر متین کی صاحبزادی نے کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن سے اپنے والد کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔صحافتی تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ کراچی پولیس قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے اطہر متین کی صاحبزادی کے سر پر ہاتھ رکھا اور وعدہ کیا کہ اس کے والد کے قاتلوں کو گرفتار کریں گے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More