انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر انجری کا شکار ہیں، سیریز نہیں کھیل سکیں گے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پاکستان کے خلاف شروع کے پانچ ٹی 20 میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

برطانوی اخبار کے مطابق جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکارہیں، ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ تھوڑا تھوڑا کر کے پریکٹس کو بڑھا رہے ہیں اور ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونے کے لیے وہ پاکستان کے خلاف مکمل سیریز بھی چھوڑ سکتے ہیں۔ زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ وہ سیریز کے آخری دو میچ کھیلیں۔ انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کراچی میں کھیلے جانے والے چاروں میچز میں قیادت کریں گے، لاہور کے میچز میں بھی ان کے قیادت کرنے کا امکان ہے۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں وارم اپ میچز ہیں، جلدی کی ضرورت نہیں،پاکستان میں سیریز کے آخری دو میچز ملتے ہیں تو یہ بہترین ہو جائے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جوز بٹلر کی پنڈلی کی تکلیف زیادہ نہیں لیکن مکمل بحالی سے پہلے کھیلنے سے دوبارہ انجری کا خدشہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More